شجر کاری کی فضیلت




 شجر کاری کی فضیلت 


Book Name: Mishkat

 ul Masabeeh, Hadees # 1900

باب فضل الصدقہ


وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَغْرِسُ غَرْسًا أَوْ يَزْرَعُ زَرْعًا فَيَأْكُلُ مِنْهُ إِنْسَانٌ أَوْ طَيْرٌ أَوْ بَهِيمَةٌ إِلَّا كَانَت لَهُ صَدَقَة»


انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ جب کوئی مسلمان شجرکاری کرتا ہے یا کاشتکاری کرتا ہے ، پھر کوئی انسان یا پرندہ یا کوئی حیوان اس میں سے کھا لیتا ہے تو یہ اس کے لیے صدقہ ہے ۔‘‘     متفق علیہ ۔ 


عن أَنَس بْنَ مَالِكٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " 

إِنْ قَامَتِ السَّاعَةُ، وَبِيَدِ أَحَدِكُمْ فَسِيلَةٌ، فَإِنِ اسْتَطَاعَ أَنْ لَا يَقُومَ حَتَّى يَغْرِسَهَا فَلْيَفْعَلْ "

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

اگر قیامت  بھی قائم ہوجائے اور تم میں سے کسی کے ہاتھ میں درخت کا پودا ہو تو اگر وہ اسے لگانے کی طاقت رکھتا ہو تو اسے  لگا کر ہی اٹھے 

الجامع الصغیر حدیث 2668

مسند احمد 12981

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے