*اقوال مولائے کائنات رضی اللہ تعالی عنہ*
💥 انسان کا خود پسندی میں مبتلا ہوجانا خود اپنی عقل سے حسد کرنا ہے۔
💥 تکلیف سے چشم پوشی کرو ورنہ کبھی خوش نہیں رہ سکتے۔
💥 جس درخت کی لکڑی نرم ہو اس کی شاخیں گھنی ہوتی ہیں۔ (لہذا انسان کو نرم دل ہونا چاہئے)
💥 مخالفت، صحیح و درست رائے کو بھی برباد کردیتی ہے۔
💥 عورتوں کی اچھی عادتیں مردوں کی بدترین صفتیں ہیں جیسے اترانا، بزدلی، کنجوسی، جب عورتیں اتراتی ہو تو وہ اپنے اوپر کسی کو قابو نہیں حاصل کرنے دیتی اور جب کنجوس ہو تو اپنا اور شوہر کا مال بچاتی ہیں اور جب بزدل ہوتی ہے تو ہر آنے والی مصیبت (عزت و ناموس سے ڈرتی ہے)۔
💥 صدقے سے رزق بڑھاؤ۔
💥 جسے عوض کے ملنے کا یقین ہو وہ عطیہ دینے میں دریا دلی دکھاتا ہے۔
💥 نماز ہر متقی کے لیے وسیلہ تقرب ہے اور حج ہر کمزور کے لیے جہاد ہےـ
💥 ہر شے کی ایک زکوٰۃ ہوتی ہے اور بدن کی زکوٰۃ روزہ ہے۔ 💥 عورت کا جہاد شوہر کے ساتھ بہترین برتاؤ ہے۔
💥 جو میانہ روی سے کام لے گا وہ محتاج نہ ہوگا۔
💥 انسان اپنی زبان کے نیچے چھپا رہتا ہے۔
💥 سب سے بھاری وہ گناہ ہے جسے مرتکب کرنے والا ہلکا سمجھے۔

0 تبصرے